پی ایچ اے کے شہریوں کی تفریح کے حوالے سے اقدامات کی تعریف و توثیق

پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی راولپنڈی کی بورڈ میٹنگ میں پی ایچ اے کے عوامی تفریح اور سیاحتی اقدامات کو سراہا گیا

پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی راولپنڈی کی سالانہ بورڈ میٹنگ کمشنر آفس راولپنڈی میں منقعد ہوئی جس میں ڈائیریکٹر جنرل پی ایچ اے راولپنڈی احمد حسن رانجھا کی راولپنڈی شہر میں پارکس میں عوام کو فراہم کی جانیوالی سہولیات کے پیش نظر کارکردگی کو سراہا گیا۔

مری اور راولپنڈی میں شہریوں کو معیاری تفریحی سہولیات فراہم کرنے اور پارکس کو عوامی سہولیات آپ گریڈ کرنے پر ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا کی کاوشوں کو سراہا گیا اور شہریوں کو مزید بہتر تفریح اور سیاحتی سہولیات فراہم کرنے کا اعادہ بھی کیا گیا۔

صوبائی وزیر برائے ہاؤسنگ بللال یاسین نے پی ایچ اے راولپنڈی کی بورڈ میٹنگ جی صدارت کی جبکہ اسپیشل سیکریٹری ہاؤسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ محمد طیب ، ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اور کمشنر راولپنڈی آفس کے اعلی حکام نے بھی شرکت کی۔

بورڈ میٹنگ نے پی ایچ اے سال 2024 میں کارکردگی کو سراہتے ہوئے شہریوں کی تفریحی اور سیاحتی تفریح کے حوالے سے مزید اقدامات جاری رکھنے کی ہدایات کی اور ڈی جی پی ایچ اے راولپنڈی احمد حسن رانجھا کے راولپنڈی اور مری میں پارکس آپ گریڈیشن کے اقدامات کی تعریف کی اور شہریوں کو بہتر تفریح سہولیات فراہم کرنے پر پی ایچ اے راولپنڈی کے اقدامات کو سراہا۔

بورڈ میٹنگ نے کہا کہ پنجاب حکومت کی ویژن کے مطابق شہریوں کو بہترین تفریح سہولیات وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا ویژن ہے اور پی ایچ اے راولپنڈی اس حوالے سے بہترین خدمات یقینی بنائے ہوئے ہے۔ بورڈ میٹنگ نے پارکس کو اپگریڈ کرنے اور گرین ڈیویلپمنٹ کو یقینی بنانے کے حوالے سے ڈی جی پی ایچ اے کی کوششوں کی تعریف کی۔