پی ایچ اے کے زیر اہتمام پارکس اور گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش کا کام جاری
ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا کی ہدایات ہر راولپنڈی کے پارکس اور مختلف شاہراہوں اور گرین بیلٹس پر موسم سرما کے پھولوں سے سجاوٹ
ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی راولپنڈی احمد حسن رانجھا کی خصوصی ہدایات ہر راولپنڈی شہر کے مختلف پارکس اور شاہراہوں کے ساتھ گرین بیلٹس پر موسم سرما کے پھولوں کی کاشت کی گئی اور گرین بیلٹس کو موسم سرما کے پھولوں اور پنیری سے تزئین و آرائش کی جا رہی ہے۔
احمد حسن رانجھا نے کہا کہ پی ایچ اے راولپنڈی شہر کی خوبصورتی اور شہریوں کو تفریح سہولیات یقینی بنانے کے لیے پر عزم انداز میں کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔
انہوں نے کہا ہے موسم سرما کے حولے سے شہر کے مختلف پارکس اور گرین بیلٹس کو خصوصی طور پر موسم سرما کے پھولوں اور پنیری سے مزین کیا گیا یے اور کیاریوں کو دیدہ زیب پھولوں اور پودوں سے آراستہ کیا جا رہا ہے۔ پی ایچ اے کی جانب سے گزشتہ روز راشد منہاس روڈ کے گرین بیلٹس پر خصوصی طور پر موسمی پھولوں سے مزین کیا گیا جس سے قدرتی حسن اور راہگیروں کو ایک قدرتی فرحت کا احساس ہوتا یے۔
ترجمان پی ایچ اے کے مطابق راولپنڈی کے موسم سرما کی مناسبت سے شہر کے پارکس اور گرین بیلٹس پر گیندا، کیلنڈولا، زنیا، گل کلغہ اور ڈاہلیا کے پھولدار پودے لگائے گے ہیں جس سے فرحت اور خوبصورتی میں اضافہ ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ایچ اے راولپنڈی کے پارکس اور گرین بیلٹس کی خوبصورتی اور تزئین و آرائش کو ایک مشن کے طور پر جاری رکھے ہوئے ہے۔۔