پاکستان اور چین کے مابین راہدری پر پیش رفت اور اس حوالے سے منصوبے میں ترجیحات پر نظرثانی کیا گیا۔ پاک چین راہداری منصوبہ ۱۵ سال کی طویل مدت میں مکمل ہو گا۔ اس منصوبے کے دو اہم حصے ہیں ۔ پہلے حصے میں گوادر سے کاشغر تک تجارتی راہداری بنائی جائے گی اور دوسرے حصے میں راہداری کے روٹ کے ساتھ توانائی منصوبے سمیت خصوصی اقتصادی زونز بنائے جائیں گے۔ اس منصوبے کی سرمایہ داری کی کل رقم 45 ارب ڈالر ہے ۔ اس منصوبے کے توسط سے بھارت کو بھی مالی اور تجارتی فائدہ ہو گا۔