چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین جنرل فین چان لونگ کا دورہ

Share on facebook
Share on twitter
Share on email
Share on whatsapp

چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین جنرل فین چان لونگ نے  اسلام آباد میں وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے  ملاقات کی  اور دہشتگردی کے خلاف  جدوجہد کے لئے  مشترکہ تصورات کا اظہار کیا ۔ اس ملاقات کے دوران وزیراعظم پاکستان جناب نواز شریف  نے پاک چین دوستی  کو خارجہ پالیسی کا ستون  ک قرار دیا۔ انہوں نے کہا  کہ دونوں ممالک دوستی کی بنیاد مضبوط دوطرفہ اعتماد، تعاون اور عالمی و خطے کے معاملات پر خیالات کے اتفاق پر مبنی ہے۔ چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین جنرل چان ۔لونگ نے کہا ہے کہ دفاع کے شعبے میں باہمی تعاون خطے میں امن کو برقرار رکھنے اور استحکام کے لیے اہم عنصر ہے۔